ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے نے ہارٹیکلچر زونز میں بڑی انتظامی تبدیلیاں کردیں

PHA
کیپشن: PHA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ایچ اے نے شہر کے ہارٹیکلچر زونز میں بڑی انتظامی تبدیلیاں کردیں، 7 زونز میں کمی کرکے 5 زونز بنادیئے گئے، 3 زونز میں پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹس تخلیق کیے گئے. 
  پی ایچ اے نوٹیفکیشن کےمطابق زون ون میں شاہدرہ، داتا نگر، ناصر باغ، گلشن راوی، اورنج لائن پیکج ٹو شامل ہے،جبکہ سوڈیوال،کرشن نگر،سنت نگر، سول سیکریٹریٹ ، علامہ اقبال ٹائون،گلشن اقبال پارک بھی زوم ون میں شامل ہیں، زون ٹو میں گریٹر اقبال پارک ، شادباغ ، سرکلر روڈ ، سنگھ پورہ ، باغبانپورہ ، جی ٹی روڈ شامل ہے،گجر پورہ ، فتح گڑھ ، ہربنس پورہ،آزادی انٹرچیبج،ریلوے سٹیشن کے علاقےبھی شامل ہیں۔

زون تھری میں جلو پارک،مصطفی آباد،تاجپورہ،غازی آباد،میاں میر،ظہورالٰہی روڈ،گلبرگ اوردیگرعلاقے شامل ہیں۔زون فور میں جوہر ٹاؤن،ٹاؤن شپ،رنگ روڈ،مادر ملت روڈ، پیکوروڈ،کوٹ لکھپت کے علاقےشامل ہیں،زون فائیو میں جیل روڈ شادمان، جی اوآر،مال روڈ،مین بلیووارڈ گلبرگ شامل ہے۔

لاہور کینال کوعلیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنا کر پراجیکٹ ڈائریکٹر کے زیر نگرانی کردیا گیا ہے۔فیروزپور روڈ کو قرطبہ چوک سے گنڈا سنگھ بارڈر تک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنا دیا گیا، باغ جناح کو بھی مکمل ڈائریکٹوریٹ بنا کر پراجیکٹ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی کردیا گیا،ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر کے حکم پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔