میٹرک کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے اچھی خبر

10 Aug, 2022 | 03:19 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کا امتحان دینے والے امیدواروں کو محکمہ تعلیم نے خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کا کوئی بھی امیدوار  جو پریکٹیکل کے امتحان میں غیر حاضر رہا ہے وہ دوبارہ پریکٹیکل دے سکے گا۔تمام تعلیمی بورڈز نے غیر حاضر طلباء کو دوبارہ پریکٹیکل دینے کی اجازت دے دی ہے۔

اگر طلباء کا کسی بھی مضمون کا پریکٹیکل رہ گیا ہےتو وہ درخواست جمع کرواسکتا ہے۔درخواست متعلقہ تعلیمی بورڈز کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکے گی۔امیدوار دوبارہ پریکٹیکل دینے کیلئے 15 اگست تک درخواست جمع کروا سکتا ہے۔تعلیمی بورڈ مسائل کو دیکھتے ہوئے درخواست پر امیدوار کو دوبارہ پریکٹیکل دینے کی اجازت دے گا۔

مزیدخبریں