ویب ڈیسک : فیصل آباد میں مبینہ طور پر باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا جہاں سنگدل باپ نے اپنی دو نوں بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ریسکیو ذرائع کاکہنا ہےکہ باپ نے دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی مبینہ طور پرگلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 11 اور 17 سال ہیں جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔