عمران خان کی گرفتاری سے متعلق فواد چودھری کا بڑا بیان

10 Aug, 2022 | 02:04 PM

ویب ڈیسک: سابق وزیر اطلاعات اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو" کسی پولیس کی حفاظت کی ضرورت نہیں ان کے لاکھوں چاہنے والے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کی حفاظت کریں گے"۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ " عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پاکستان میں ایسی تحریک چلے گی جوامپورٹڈ حکومت کو تنکوں کی طرح بہا لے جائیگی امید ہے کوئی ایسی غلطی نہیں کرے گا لیکن کارکنان تیاررہیں"۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو" کسی پولیس کی حفاظت کی ضرورت نہیں ان کے لاکھوں چاہنے والے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کی حفاظت کریں گے"۔

واضح رہےکہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو گزشتہ روز بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا، پی ٹی آئی رہنما پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آج پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں