پنجاب حکومت نے سی پیک منصوبہ کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

10 Aug, 2021 | 08:14 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)سی پیک راہداری منصوبہ ،پنجاب حکومت نے لاہور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کی فزیبلٹی کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں شہر کی شاہراوں کے ڈیجیٹل سروے کیلئے بھی 1 کروڑ روپے منظور کیے گئے.

تفصیلات کے مطابق پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں لاہور کی 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی،جلاس میں سیکرٹری پی اینڈڈی بورڈ عمران سکندر بلوچ ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں سی پیک راہداری منصوبے کے تحت لاہور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کی فزیبلٹی کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ،جبکہ لاہور میں شاہراوں کے ڈیجیٹل سروے کیلئے 1 کروڑ روپے منظور کیے گئے ۔

مزیدخبریں