پی آئی اے  کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی اعلان

10 Aug, 2021 | 08:06 PM

Imran Fayyaz
Read more!

(سعید احمد)پی آئی اے  نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا، مسافروں کے لئے جشن آزادی کے موقع پر تمام اندراون ملک پروازوں پر ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کردی۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا، مسافروں کے لئے جشن آزادی کے موقع پر تمام اندراون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کردی گئی، یہ پیشکش 14 تا 16 اگست تک سفر کرنے پر محدود رہے گی۔

اندرون ملک لاہور سے کراچی، کراچی سے لاہور، کراچی سے اسلام آباد، کراچی سے پشاور سمیت دیگر شہروں میں سفر کرنے والے مسافروں کو یہ سہولت حاصل ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹس اب فوری فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

مزیدخبریں