یہ حکومت جلد جانے والی ہے، نئی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو

10 Aug, 2021 | 07:16 PM

Malik Sultan Awan

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ حکومت غیرمستحکم اور جلد جانے والی ہے۔ نئی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ذاتی مفادکے بجائے اصولوں کی سیاست کرنا ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ثناء اللہ زہری جب پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائے تو برا بن جاتا ہے، یہ ناانصافی ہے۔ لاہور کے ترجمانوں کو کوئٹہ کی سیاست کا علم ہی نہیں، ثناء اللہ زہری کو (ن) لیگ جلسے میں دعوت نہ دینا ان کی علیحدگی کی وجہ بنی، پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

 ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوری طریقے سے حکومت کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے جب تک اے پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کی بات مان رہی تھی تو پی ڈی ایم کامیاب جا رہی تھی اگر اپوزیشن سنجیدہ ہے اور بزدار اور عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لاتے ہیں تو حکومت گر جائے گی.
وفاقی حکومت جلدجانے والی ہےنئی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ سندھ کو این ایف سی میں حق نہیں دیا جا رہا، اپوزیشن کو ذاتی مفاد کے بجائے اصولوں کی سیاست کرنا ہوگی۔ عام انتخابات کیلئے ہم تیاری کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت کراچی کیلئے خودکچھ کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے۔ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ باربارناانصافی کررہی ہے۔ یہ حکومت غیرمستحکم ہے،  کسی بھی وقت عام انتخابات ہوسکتے ہیں.

مزیدخبریں