( ویب ڈیسک )یوں تو سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر غباروں کے ساتھ اڑنے والی ایک ننھی بچی نے پہلے تو سب کو تشویش میں مبتلا لیکن بعد میں ہنسنے پر مجبور کردیا۔ ایک ویڈیو میں ایک خاتون موجود ہے جو گھر میں گیٹ ٹوگیدر کے لیے گھر کو سجا نے میں مصروف ہے،یکدم اس کی نظر اپنی شیر خوار بچی پر پڑتی ہے، بچی کی پشت پر غبارے بندھے ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اوپر کی جانب اڑ رہی ہے۔
یہ صورتحال دیکھ کر ماں کی خوف کے مارے چیخیں نکل جاتی ہیں وہ اختیار بچی کو بچانے کے لئے اس کی جانب لپکتی ہے، اسی لمحے بچی کے پیچھے سے نکلنے والے دو ہاتھ بچی کو تھام لیتے ہیں اور پیچھے کمرے سے بچی کا باپ ہنستا ہوا سامنے آتا ہے۔ یہ دیکھ کر بچی کی ماں پر سکون ہو جاتی ہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 50 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں انہیں وہ ایک گڑیا معلوم ہوئی جو ہوا میں اڑ رہی تھی۔