ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارکان اسمبلی اب صرف ایک اسلحہ لائسنس حاصل کرسکیں گے

محکمہ داخلہ
کیپشن: اسلحہ لائسنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے تمام ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ سسٹم ختم کر دیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ممنوعہ بور کے لائسنس دینے کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہوگا۔ غیر ممنوعہ لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کر سکے گا جبکہ اسلحہ لائسنس کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پیپلزپارٹی دور میں 2 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے۔ 80 ہزار لائسنس کلاشنکوف اور 222 رائفل کے جاری ہوئے۔ کابینہ وزارت داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔