برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کر دی  گئی

10 Aug, 2021 | 04:40 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں  کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر  کمی کر دی گئی  ہے۔

صارفین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ  مرغی کے گوشت کی قیمت پہلے کی طرح آسمان سے باتیں نہیں کر رہی تاہم    قیمت میں استحکام نہ ہونے پر شہری  تشویش میں مبتلا ہیں  شہریوں کے مطابق قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں  کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کےگوشت کی قیمت میں 4 روپے کمی کی  گئی  ہے جس کے بعد شہرمیں مرغی کاگوشت190 سےکم ہوکر186 روپےکلو ہو گیا ہے ۔زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ120 ،پرچون ریٹ128 روپے کلومقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کا فی درجن ریٹ 149 روپے ہے۔

مزیدخبریں