ظالم ماں نے حجاب نہ کرنے پر بیٹی کو گاڑی کےنیچے روند دیا

10 Aug, 2021 | 03:48 PM

ویب ڈیسک: ظالم ماں نے حجاب نہ لینے پر بیٹی کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔ شدید زخمی بیٹی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
رپورٹ  کے مطابق مصر میں طالبہ رنیم وائل موسی حال ہی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے فارغ ہوئی ہے۔ رنیم کا باپ ایک خلیجی ملک میں بطور ڈاکٹر کام کرتا ہے۔  تاہم اس نے رنیم کی ماں سے علیحدگی اختیار کر کے دوسری خاتون سے شادی کر لی تھی۔ رنیم اپنی ماں کی اکلوتی اولاد ہے، رنیم نے جو لڑکپن سے حجاب پہن رہی تھی کچھ عرصہ قبل اس نے حجاب اتار دینے کا فیصلہ کیا۔

گذشتہ روز دونوں ماں بیٹی کار پر سوار کہیں جارہے تھے کہ حجاب پر بحث شدت اختیار کرگئی۔ ماں نے بیٹی کو گاڑی سے نیچے اتار دیا اور اترتے ہی اس پر گاڑی چڑھا دی۔ راہ گیروں نے رنیم کو ہسپتال پہنچایا، جہاں یہ بات سامنے آئی کہ اس کی  کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ رینم کی جانب سے واقعہ پوسٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ٹویٹر پر "حق رنیم" کے ہیش ٹیگ سے ٹرینڈ گردش میں ہے۔ 

مزیدخبریں