صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

10 Aug, 2021 | 03:12 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے گورنر ہاؤس میں وزارت کا حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ تقریب آج دوپہر میں گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔

اسد کھوکھر کی حلف برداری کی تقریب ان کے بھائی کے قتل کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔ صوبائی وزیر کو ہاؤسنگ کی وزارت دی گئی ہے۔یاد رہے ہاؤسنگ کی وزارت میاں محمود الرشید سے واپس لی گئی تھی۔

مزیدخبریں