دو بیٹوں کی موت کی خبر سنتے ہی  باپ چل بسا

10 Aug, 2021 | 02:52 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: مصر  کا شہری دو بیٹوں کی موت کی خبر سنتے جان کی بازی ہار گیا۔
 65 سالہ مصری شہری ناجح کامل ایک ہائیر اسکینڈری سکول میں لیکچرر تھے انہیں خبر ملی کہ ایک خوف ناک ٹریفک حادثے میں اس کے دو بیٹے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ناجح اس خبر کو برداشت نہ کر پایا اور اسے دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
علاقے کی پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ان میں سے ایک گاڑی میں سوار چار نوجوان ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ناجح کامل کے دو بیٹے اسٹیفن ناجح اور ڈیوڈ ناجح شامل تھے۔

مزیدخبریں