بارسلونا نے لیونل میسی کو روکنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

10 Aug, 2021 | 01:52 PM

ویب ڈیسک: پیرس کے سینٹ جرمین فٹ بالرز کی خدمات  حاصل کرنے کے لئے ارجنٹائن میدان میں آگیا جبکہ ایف سی بارسلونا نے لیجنڈ فٹ بالر لیونل میسی کو روکنے کے لئے ایک اورمعاہدے کی پیش کش کردی۔

رپورٹ کے مطابق ایف سی بارسلونا کے صدر جوآن لاپورٹے چھ مرتبہ گولڈن بال جیتنے والے میسی کو نئے معاہدے کی پیش کش کی ہے۔ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سپینش اور ارجنٹائنی میڈیا نے اسے نیوز اسٹنٹ قراردیا ہے۔ دوسری طرف بارسلونا کے ایک رکن نے فرانسیسی عدالت اور یورپی کمیشن میں لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ پیرس سینٹ جرمین سمیت بڑے یورپی فٹ بال کلب اپنے کھلاڑیوں پر مالیاتی رولز کے نفاذ کی پابندی نہیں کررہے۔ یادرہے گذشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران میسی کا کہنا تھا کہ پیرس سینٹ جرمین میں ان کی شمولیت کے امکانات ہیں لیکن ابھی اس حوالے سے کچھ بھی طے نہیں پایا ہے۔ 

مزیدخبریں