گاڑیوں کے شوقین حضرات کیلئے زبردست خوشخبری

10 Aug, 2021 | 01:19 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: لکی موٹرز کارپوریشن نے آئندہ چھ ماہ کے دوران کیا اور پیجو گاڑیوں کے جدید ترین ماڈلز پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
 رپورٹ کے مطابق لکی موٹرز کارپوریشن جنوبی کوریا ئی کار کمپنی "کیا" کا پکانٹو ماڈل، ایس یو وی ماڈلز '' سٹانک'' اور '' اسپورٹیج'' اور فرانسیسی کمپنی پیجو کی ایس یو وی 2008 متعارف کرائے گی ۔یادرہے سٹانک کو ہونڈا ویزل ایچ آر وی اور ٹویوٹا سی ایچ آر کے مقابلے میں متعارف کرایا جارہا ہے ۔

لکی موٹرز کارپوریشن پہلے سے ہی ملک میں  '' کیا اسپورٹیج'' تیار کررہی ہے جو پاکستان کی مقبول ترین ایس یو وی ہے۔ ذرائع  کے مطابق '' کیا '' گاڑیوں کی پیداوار کو ترجیح دی جائے گی جبکہ فرانسیسی کارمیکر پیجو کی گاڑیاں پہلے پہل کم مقدار میں تیار کی جائیں گی جبکہ طلب میں اضافے پر پروڈکشن میں اضافہ کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں