ویب ڈیسک : برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو پر نیویارک کی ایک عدالت میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مدعی ورجنیا جوفری نے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی ضلعی عدالت میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ ورجنیا جوفری کا کہنا ہے کہ انہیں امریکہ کے مالیاتی شعبے میں کام کرنے والے جیفری ایپسٹائن نے کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے انہیں رقم کے عوض دیگر بااثر شخصیات کے پاس بھیجا۔ان میں سےایک بااثر شخص شہزادہ اینڈریو تھے۔مقدمے کی درخواست میں ورجنیا جوفری نے بتایا کہ 20 سال قابل جب ان کی عمر 18 سال سے کم تھی اس وقت اینڈریو انہیں لندن میں گیلین میکس ویل نامی خاتون کے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔ تاہم 61 سالہ شہزادہ ایںڈریو نے ورجنیا جوفری کے ساتھ جنسی تعلقات ہونے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں یاد وہ ان سے کب ملے تھے۔واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے ہیں۔ جیفری ایپسٹائین سے دوستی کی وجہ سے وہ شاہی ذمہ داریوں سے 2019 میں سبکدوش ہو گئے تھے۔
Prince Andrew is SUED by Virginia Roberts in lawsuit claiming he sexually abused her https://t.co/JreN9pVFBP pic.twitter.com/dZ8bfg8SUV
— Daily Mail U.K. (@DailyMailUK) August 10, 2021
ورجنیا جوفری، جن کی عمر اب 38 سال ہے، نے چائلڈ وکٹمز ایکٹ کے تحت شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے کیونکہ جس وقت ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کیے گئے وہ 17 سال کی تھیں۔جیفری ایپسٹائین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی لاکھ ڈالر کے فنڈ مینجر ہیں جو کہ بااثر شخصیات سے سے دوستی کرتا تھا۔ ان کے دوستوں کی فہرست میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن بھی شامل ہیں۔تاہم انہوں نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔ وہ اس وقت کم عمر افراد کو جنسی مقاصد کے لیے فروخت کرنے کے الزام میں جیل میں تھے۔