ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک اداکار سےفراڈکرنیوالے ملزم کاشف ضمیر کا ایک  روزہ راہداری ریمانڈ منظور

ترک اداکار سےفراڈکرنیوالے ملزم کاشف ضمیر کا ایک  روزہ راہداری ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترک اداکار سےفراڈ کرنیوالے ملزم کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور کیس  سامنے آگیا ، ایک  روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا  گیا
 تفصیلات کے مطابق  ترک اداکار سےفراڈ کرنیوالے ملزم کاشف ضمیر کیخلاف حافظ آباد میں بھی  مقدمہ درج ہے ،کاشف ضمیر کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا،عدالت  سےملزم کاشف ضمیر  کے  ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی ، عدالت کو بتایا گیا کہ  ملزم  کیخلاف  حافظ آباد میں مقدمہ درج ہے،عدالت نےکاشف ضمیر کا ایک  روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے  ترک اداکار  اینگن  آلتان نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹاﺅن میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔

 کاشف ضمیر چوہدری ایک معروف ٹک ٹاک اسٹار ہے اور اسے سونے کی بھاری چین اور گھر میں شیر پالنے والے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔کاشف ضمیر چوہدری 'چوہدری گروپ آف کمپنیز پنجاب' کا مالک بھی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی متعدد سیاستدانوں سمیت دیگراہم شخصیات کے ہمراہ تصاویر بھی موجود ہیں

پولیس  نے کاشف ضمیر کو دسمبر 2020 میں بھی گرفتار کیا تھا تاہم  اس کی گرفتاری میں متحرک کردار ادا کرنے والے ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن بلال قیوم کا راتوں رات تبادلہ کردیا گیا تھا ۔

اینگن آلتان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 مقدمات میں نامزد ہے ۔ گلے میں پہننےوالی سو تولہ وزنی سونے کی چین کا بھی حقیقت کھل گئی، جعلی سونا  نکلا ۔سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر نے عوام سے فراڈ کا نیا بازار کھول  دیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ جن میں سے چار ایف آئی آر لاہور، دو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لین دین کے تنازع پر دو سیالکوٹ میں درج ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق کاشف ضمیر لاہور، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشتہاری ہے۔

کاشف ضمیر نے حافظ آباد سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر عاقب اسرار نے چلتی کار سے چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس پر پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف اغوا کا مقدمہ  بھی درج کر لیا۔ کاشف ضمیر چوہدری پر الزام  ہے کہ اس نے ترکش اداکار انگین آلتان کو جعلی چیک دے کر دھوکا دیا ہے۔ کاشف ضمیر نے ترکش اسٹار انگین آلتان کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا  اور اسے آٹھ کروڑ کے جعلی چیک ڈرافٹ بنا کر ترکی بھجوادئیے تھے۔ جس پر انگین التان لاہور پاکستان آگیا لیکن دو دن بعد بھی معاہدے کے مطابق رقم نہ ملنے پر واپس چلا گیا۔

ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان کی بعد ازاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  کاشف ضمیر سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتن کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔