مال روڈ (شہزاد خان) ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ عظمیٰ کا جشن آزادی شان سے منانے کا فیصلہ، مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی,وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ارکان اسمبلی، بیوروکریٹس سمیت تین ہزار افراد شرکت کریں گے.
بلدیہ عظمٰی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی بھرپور ملی جوش اور جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شہر بھر کی شاہراؤں کو جشن آزادی کے حوالے سے برقی قمقموں اور پاکستانی پرچموں سے سجایا جائے گا،مختلف سرکاری محکموں اور سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا اہتمام حضوری باغ میں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، مرکزی تقریب میں اراکین اسمبلی، بیوروکریٹس سمیت تین ہزار کے قریب افراد شرکت کریں گے، جشن آزادی کی مناسبت سے شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا، مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں اور عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں کیا جائے گا۔
دوسری جانب محرم الحرام اورچودہ اگست کے موقع پرجیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اورہفتہ وارچھٹی کے موقع پر افسران کوبھی جیلوں میں رہنے کاحکم جاری کردیا گیا ۔
آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ نے جیلوں میں 14اگست کے موقع پرخصوصی تقریبات کےانعقاد کاحکم دیتے ہوئے مراسلہ بھجوایا ہے کہ تمام جیلوں میں تقریبات میں فنڈزکی عدم موجودگی پرمخیرحضرات سے مٹھائیاں منگوا کرقیدیوں میں تقسیم کی جائے۔