بھائی نے غیرت کے نام پربہن قتل کردی

10 Aug, 2021 | 10:15 AM

سٹی 42: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا

 تفصیلات کے مطابق مسلم پورہ کے علاقہ میں فقیر حسین نامی ملزم نے تین بچوں کی ماں 27سالہ روزیہ کو فائرنگ  کرکے قتل کردیا جبکہ  پولیس نے واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی گیارہ سال قبل شادی ہوئی تھی، دو ماہ سے خلع لینے کے بعد ہمارے ساتھ رہ رہی تھی، روزیہ کا شاہ زیب نامی شخص سے تعلق تھا جس پر اسے بہت بار سمجھایا، بھائی  فقیر حسین کو روزیہ کا شاہ زیب کے ساتھ تعلق ناگوار گزرا جس پر اس نے بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق   فائرنگ کے بعد ملزم فقیر حسین موقع سے فرار ہو گیا  جس کی گرفتار ی کیلئے  چھاپے مارے جارہے ہیں  جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

 دوسری جانب  مسلم ٹاؤن کے علاقے سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ مسلم ٹاؤن میں نہر کے کنارے 35 سالہ شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی ہے جو شکل سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں ل لیکر  جناح ہسپتال  مردہ خانے منتقل کردیا  ہے۔

مزیدخبریں