کورونا کی چوتھی لہر ،مزید 86  افراد جان کی بازی ہارگئے 

10 Aug, 2021 | 08:48 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :   گزشتہ24 گھنٹوں میں86  افراد  جان کی بازی ہارگئے،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 49 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ  کیے گئے جبکہ  ملک بھر میں 3 ہزار 884نے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

این سی او سی  کی جانب سے جاری ادادوشمار کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 49 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ  کیے گئے جبکہ  ملک بھر میں 3 ہزار 884نے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کورونا سے 86افراد جان کی بازی ہارگئے،کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق  ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 427 ہوگئی۔ این سی او سی مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.84 فیصد رہی۔ لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح8.6تک پہنچ گئی، گزشتہ  24گھنٹوں میں  کوروناسےمزید14 افرادانتقال کرگئے جبکہ   کوروناکے533نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔ 

پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 65 ہزار 824، اسلام آباد میں 91 ہزار 217،سندھ میں 4 لاکھ ایک ہزار 790، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 56،  بلوچستان میں 31 ہزار 234، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 507 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 876 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک 11 ہزار 239 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 235، خیبرپختونخوا 4 ہزار 570، اسلام آباد 821، گلگت بلتستان 157، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 650 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

دوسری جانب  معاون خصوصی  صحت   ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا  کہ  ویکسین کی پہلی خوراک کے کم سے کم وقفے کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک  لی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری سائنو فارم کی ویکسین تین ہفتے بعد جبکہ سائنوویک اور ایسٹرا زینکا چار ہفتے بعد لگوا لیں۔  ڈاکٹر فیصل سلطان  کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے 1166 سے مسیج کیلئے انتظار نہ کریں۔ ایس ایم ایس کیلئے سائنوفارم کا 6، سائنو ویک اور ایسٹرازینیکا کا 12 ہفتوں کا انتظار ضروری نہیں ہے،این سی او سی کے سربراہ اسد عمر بتایاتھا کہ 50 سال سے زائد عمر 2 کروڑ 72 لاکھ افراد میں سے 21 فیصد نے وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک خوراک لگوائی تھی، تاہم اب یہ تعداد21 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ 50 سال اور زائد عمر کے شہری ویکسین لگوائیں۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ  میں 6 لاکھ 80 ہزار ڈوزز شامل پاکستان پہنچائی گئی۔ ذرائع کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں