(سٹی 42) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر وزیر ملک مشتاق اعوان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ طویل علالت کے بعد انتقال گرگئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم ملک مشتاق اعوان ایڈووکیٹ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل مقرر ہوئے اور حکومت کے ختم ہونے تک اسی عہدے پر رہے. ملک مشتاق اعوان نے پیپلز پارٹی سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا اور شیخوپورہ کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے. بینظیر بھٹو کے دوسرے دورے حکومت میں صوبائی کابینہ میں سینئر وزیر کے ساتھ ساتھ ساتھ وزیر بلدیات بھی رہے. ملک مشتاق اعوان نے اپنے خلاف ریفرنس کا سامنا بھی کیا اور مشرف دور میں علالت کی وجہ سے ایمبولینس میں احتساب عدالت میں پیش ہوتے رہے.
مرحوم ملک مشتاق اعوان ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ گیارہ اگست کو بعد دوپہر ساڑھے چار بجے ڈی ایچ اے لاہور کے ڈبلیو بلاک کی جامعہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔