ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے عمر اکمل کو سبق سکھانے کی ٹھان لی

پی سی بی نے عمر اکمل کو سبق سکھانے کی ٹھان لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی کا فیصلہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کھیلوں میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔

کھیلوں میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قانون سازی سے متعلق مجوزہ مسودہ متعلقہ سرکاری احکام کو بھیج رکھا ہے۔ مسودے میں پی سی بی نے بدعنوانی، غیرقانونی جوڑ توڑ، شرط، میچ اور اسپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

یاد رہے میچ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف عمر اکمل کی اپیل منظور کرلی  گئی تھی، جس کے بعد عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی تھی۔ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر نے بیٹسمین کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی تھی۔