کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کا خطرہ

10 Aug, 2020 | 07:28 PM

Malik Sultan Awan

(عثمان علیم) شہر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور برقرار ہے،  دو مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی ہے جس کی فوری تلفی یقینی بنائی گئی ، ڈینگی ورکرز کو سرولنس مزید تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔
شہر میں ڈینگی کا خطرہ نہ ٹلا ، شہر کے دو مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے والٹن کے علاقے میں ٹیم نمبر 02 کا ڈینگی انتظامات کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا جہاں دو گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جس پر ڈینگی ٹیموں نے فوری تلفی کو یقینی بنایا جبکہ قریبی گھروں میں ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا ۔

ڈینگی سرولنس کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 99 کا دورہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے یو سی 09 کا دورہ کیا جہاں ڈینگی لاروا کی افزائش کامے حوالے سے سرولنس کی گئی، افسران نے ڈینگی ورکرز کی حاضری کو بھی چیک کیا،افسران نے ڈینگی ٹیموں کو رفتار اور ڈینگی سروئلنس جاری رکھنے کی ہدایت کر دی.

مزیدخبریں