ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی سےدہم جماعت کےنصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

پہلی سےدہم جماعت کےنصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض)پہلی سےدہم جماعت کے لیے سمارٹ نصاب تیارکرنے پر کام جاری کردیاگیا،تمام مضامین کا سلیبس براۓ امتحانات 2021 پچاس فیصد تک کم ہوجائے گا،سمارٹ سلیبس ستمبرتا فروری میں آسانی سےمکمل ہوسکےگا۔

تفصیلات کے مطابق سمارٹ سلیبس کا اقدام کوروناوائرس کےباعث تعلیمی نقصان پورا کرنےکیلئے کیا جارہا ہے،سمارٹ سلیبس کی تیاری کے لئے  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کےزیر نگرانی ماہراساتذہ سےمشاورت کا سلسلہ جاری ہے،صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولزکی مینیجمنٹ کو بھی سمارٹ سلیبس ارسال کیا جا ئےگا۔

مذکورہ سکولوں کو سمارٹ سلیبس آن لائن بھی دستیاب ہوگا،تمام سبجیکٹس کےاسباق میں سے اہم موضوعات کی فہرست تیار کی جائے گی،تعلیمی بورڈز کے پرچہ جات بھی سمارٹ سلیبس کےتحت بنائے جائیں گے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کرنےکا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا،مراسلےمیں سکولوں سےاساتذہ کی ورکنگ اور خالی سیٹوں بارے معلومات طلب کی گئی ہیں۔

سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی سیٹوں کےحوالے سے بتایا جائے گاجبکہ تین دن کےاندر اندر ریکارڈ کی سافٹ کاپی بھجوائی جائے گی،اس وقت صوبے میں 48 ہزار کے قریب سکول موجود ہیں،جن میں چار لاکھ کےقریب اساتذہ کی منظور شدہ سیٹیں ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں قائم ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر میں تعینات کرپٹ افسر وں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا،محکمہ تعلیم نے تمام اتھارٹیز سے افسروں کے خلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی میں تعینات افسروں مبینہ کرپشن کے الزامات پر انکوائریاں زیر التواء ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ انکوائریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer