سٹی42: لاہور میں کورونا کیسز میں کمی، 41 نئے مریض کوئی موت نہیں ہوئی، شہر میں وبا کے دوران مجموعی طور پر 832 اموات 47928 کیسز پنجاب میں کورونا وائرس کے117نئے کیسز، تعداد94,477 ہو گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہورمیں 41، ننکانہ 1، شیخو پورہ 2، راولپنڈی3، جہلم 1 اورگوجرانوالہ میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان سیالکوٹ2، گجرات4، حافظ آباد 3، منڈی بہاؤالدین1، ملتان14، خانیوال 1، وہاڑی2، فیصل آباد 13 اورٹوبہ میں 1 کیس سامنے آیا۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا 5، میانوالی1، بہاولنگر3، بہاولپور1، لودھراں 1، ڈیرہ غازی خان1، ساہیوال1، اوکاڑہ 5 اور پاکپتن میں 1 کیس رپورٹ ہوا، کورونا وائرس سے مزید1موت، کل تعداد 2,170 ہوچکی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اب تک783،680 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 86،273 ہو چکی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر شہری1033 پر رابطہ کریں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔