ماہرہ خان کا دلفریب ڈانس، ویڈیو وائرل

10 Aug, 2020 | 11:45 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نئی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنے استاد  نگہ جی کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ماہرہ کے اس رقص پر مداحوں نےخوب تعریف کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے ڈانس کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، اداکارہ ماہرہ خان کے رقص کی یہ ویڈیو اس وقت بنائی کئی جب ان کے استاد نگہ جی کی سالگرہ تھی،ماہرہ نے منفرد انداز اپناتے ہوئےسالگرہ کے موقع پر اپنے نگہ جی کو خراج تحسین پیش کیا، اس کے فورا بعد ہی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

 اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تحریری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میرے استاد ، میرے پیارے نگہ جی ، میرے سفر کا ایک اہم اور خوش کن حصہ ہونے کے لئے آپ کا شکریہ،مجھے اپنے کمرے میں آپ کے ساتھ ناچنا پسند ہےاور مجھے آپ کے ذریعہ سیٹ پر پڑھانا پسند ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے استاد کی مزید تعریف کرتے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھےاور ہمارے رشتے میں ہمیشہ پیار اور عزت برقرار رکھے،ہمیشہ آپ کو پیار کریں گے، جلدی سے بس آجائیں اور سالگرہ کی مبارکبادی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اس بات کااعتراف بھی تھا کہ انہیں اپنے خوابوں کا شہزادہ  مل گیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے میرے خوابوش کا شہزادہ ’سلیم‘ مل گیا، مجھے معروف تاجر سلیم کریم سے پیار ہوگیا اور میرے لیے اس رشتے کو بیان کرنا بہت مشکل ہے۔

ان کامزید کہناتھا کہ معلوم نہیں سلیم مجھے کس نیکی کے بدلے ملے ہیں جبکہ میں اس کی مستحق نہیں تھی، اب وہ ہی میری زندگی کا مرکز ہیں۔میرے نزدیک یہ بات ناقابل بیان ہے کہ میں کس طرح محبت میں گرفتار ہوئی، پیار کا احساس کیا ہوتا ہے اس بات کا مجھے آج معلوم ہوا ہے۔


 
 

مزیدخبریں