لاہورمیں ریسٹورنٹس کھلنے پر مالکان خوش

10 Aug, 2020 | 11:27 AM

Shazia Bashir

 شہربھرسے (حسن خالد) پاکستان میں زندگی معمول پرآنے لگی۔ لاہور میں ریسٹورنٹس کھل گئے، کاروبار بحال ہونے پر مالکان خوش، کہتے ہیں کہ کورونا وبا کے دوران بہت مشکل حالات دیکھے، ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروبار بحال رہنے چاہیں۔

 

لاہورمیں ریسٹورنٹس کھل گئے، کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد کاروبار بحال ہونے پرریسٹورنٹس انڈسٹری سے منسلک افراد بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ریسٹورنٹس انڈسٹری سے منسلک افراد کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کے دنوں میں معاشی طور پر بہت نقصان پہنچا،انتہائی کٹھن حالات میں گزر بسر کیا، کاروبار بحال کرنے پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔

  ریسٹورنٹس مالکان نے اس اْمید کیساتھ اپنے کاروبار کا آغاز کیا ہے کہ عوام اپنے پسندیدہ کھانوں کیلئے ایک بار پھر ریسٹورنٹس کا رْخ کریں گے۔

 دوسری جانب سینما اور تھیٹر کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردئے گئے ہیں، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرہ شخص کے کھانسنے سے پھیل سکتا ہے، اشیاء کی سطح کو چھونے پر فوراً ہاتھ دھوئیں، بلاضرورت کسی چیز کو چھونے سے پرہیز کریں، ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند کیا جائے گا۔

 

سینما میں 40 فیصد کسٹمرز کو آنے کی اجازت ہوگی، بیٹھنے میں 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے، کھلے اوپن ائیر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے، شہری آن لائن ٹکٹ خریدیں، تقریب کا وقت 3 گھنٹے سے زائد ہرگز نہ رکھا جائے، تھیٹرز 40 سے 60 منٹ دورانیے کے شوز آفر کریں۔

مزیدخبریں