صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار  بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

10 Aug, 2020 | 12:20 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: صوبائی دارالحکومت  لاہور میں موسلادھار  بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پربارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے پانی میں شہریوں کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت  لاہور میں موسلادھار  بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پربارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے، بارش کے پانی میں شہریوں کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں، اور نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ مدینہ ٹاؤن، جہانگیر پارک میں بارش کا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

مال روڈ، ریلوے سٹیشن، باغبانپورہ، دھرم پورہ، چائنہ سکیم، لکشمی چوک اور میکلورڈ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب  کا منظر پیش کرنے لگی ہیں،  ٹاؤن شپ، جوہرٹاؤن، سمیت دیگر علاقوں میں بھی سڑکیں جل تھل ہوگئیں، ایم ڈی واسا  نے  شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عملے کو نشیبی علاقے کلیئر کرنے کی ہدایت کی ہت۔

بارش نکاسی آب انتظامات کے حکومتی دعوے بھی بہالے گئی، نشیبی علاقوں میں سڑکیں ندیاں اور چوک چوراہے تالاب بن گئے، ریلوے سٹیشن کے اطراف، دوموریہ سڑک، سرکلر روڈ پرانی میوہ منڈی میں بھی بارشی پانی جمع،، چائنہ سکیم، بھوگیوال، عابد مارکیٹ، وارث روڈ، فتح شیر روڈ اور مدینہ مارکیٹ کوٹ لکھپت کا علاقہ بھی زیر آب آگیا۔

گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہونے سے شہری خوار  ہوگئے ہیں، بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا ہے اور 50 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔

مزیدخبریں