لاہوری ہوجائیں تیار، ران روسٹ کرانے کیلئے نہیں کرنا پڑے گا انتظار

10 Aug, 2019 | 05:50 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) بڑی عید پر بڑی دعوتوں کی تیاریاں، مزے مزے کے پکوانوں کے پلان بننے لگے، دوسری جانب شہر کے مختلف ریسٹورنٹس نے ران روسٹ کی بکنگ شروع کردی۔

عید قرباں ہو اور لاہوریے مزے مزے کے پکوان نہ بنائیں یہ ہوہی نہیں سکتا، ایسے میں اگر بکرے اور دنبے کی روسٹ کی ہوئی ران ہوجائے تو مزہ دوبالا ہوجائے۔ شہر کے مختلف ریسٹورینٹس نے رش کے پیش نظر پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ران روسٹ کی بکنگ شروع کردی ہے۔

ریسٹورنٹس پر بکرے، دنبے، گائے سے لیکر اونٹ کی ران تک روسٹ کرائی جاسکے گی۔ بکنگ کے لیے ٹیلی فون نمبرز بھی دیئےگئے ہیں، ریسٹورنٹس پر بکرے اور دنبے کی ران 425 سے 450 روپے فی کلو کے حساب سے روسٹ ہوگی جبکہ گائے اور اونٹ کی ران کا 500 روپے فی کلو کے حساب سے ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

عید پر روسٹ ران کے مزے لینا چاہتے ہیں تو ابھی بکنگ کرا لیجیے، دیر ہوگی تو جہاں گھر والوں کی ناراضگی سہنا پڑے گی وہیں دوسروں کو روسٹ ران پر ہاتھ صاف کرتے دیکھ کر دل کا للچانا بھی کسی کام نہ آئے گا۔

مزیدخبریں