حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

10 Aug, 2019 | 05:17 PM

Arslan Sheikh

( شاہین عتیق ) احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز شریف کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ دے دیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کرپشن نہیں کی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔

احتساب عدالت میں نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افیسر نے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔ عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ حمزہ شہباز نیب کے پاس 59 دن سے ہیں، ان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس پر عدالت نے حمزہ شہباز شریف کا مزید 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کوئی اعتراض نہیں کیا، عدالت میں حمزہ شہباز نے کہا کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ حمزہ کی پیشی کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں