ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید میں ایک روز باقی، گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی

عید میں ایک روز باقی، گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) عید قرباں پر سبزی فروشوں نے سرکاری نرخنامے کے پرخچے اڑا دیئے،، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، ہرا مصالحہ، پیاز اور ٹماٹر سمیت بیشتر سبزیوں کی قیمتیں سو روپے سے تجاوز کر گئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پیاز سو روپے کلو، ٹماٹر ایک سو بیس روپے، لیموں دو سو روپے، لہسن تین سو اور ادرک پچاس روپے کے اضافے کے بعد چار سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ہرا دھنیا دو سو پچاس روپے، آلو 50 سے60 روپے، توری 80، کریلے 100 روپے، سبز مرچ 150 روپے اور گھّیا کدو 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں سبزیاں سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت نہیں کی جا رہیں۔ عید کے موقع پر منافع خور مافیا بھی سر گرم ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق سبزیاں اور پھل فروخت کرنے پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔

دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ جب تک بادامی باغ سبزی منڈی میں سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں فراہم نہیں کی جائیں گی اس وقت تک شہر میں سرکاری نامے پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔