مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، ٹرینوں کے کرائے نصف

10 Aug, 2019 | 04:34 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا عید کے روز کرنٹ ریزرویشن پہ 50 فیصد رعایت کا اعلان، وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیہ ہیں، آرمی چیف امن پسند انسان ہیں، اب بھارت کے ساتھ مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا۔

ریلوے نے عید کے روز ریزرویشن کرانے والے مسافروں کیلئے 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ ایکسپریس کا روٹ روہڑی سے ملتان تک بڑھا دیا ہے جبکہ ورکشاپ میں بائیو میٹرک سسٹم 15 دن کے اندر لگا دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیر پر مودی کا فیصلہ بھارت کو برباد کردے گا، صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر سے مسلمان کشمیر کی آزادی کے لیےاٹھیں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی و کالجز کے طلبہ سے کشمیر کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔

شیخ رشید احمد نے سیاسی حریفوں کو ہدف تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں ریلیف کیلئے ریس لگی ہوئی ہے، شریف خاندان کو اس مقام تک پہنچانے کا سہرا مریم نواز کو جاتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے فواد چودھری کے ساتھ صلح کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ غلط فہمی کے سبب معاملہ بگڑا، فردوس عاشق اعوان کو اپنی پریس کانفرنس میں اس معاملے پربات نہیں کرنی چاہئیے تھی۔

مزیدخبریں