حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس کو عید پر اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت

10 Aug, 2019 | 03:56 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) نیب لاہور نے عید پر شریف فیملی کے زیر تفتیش افراد کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی، عید الاضحیٰ کے دن شریف فیملی کے ارکان گرفتار حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس سے نیب آفس میں ملاقات کرسکیں گے۔

عید پر نیب آفس میں فائلیں بند اورتفتیش معطل کرکے زیر تفتیش قیدیوں کو شیر خورما اور مٹھائی ضرور پیش کی جائیگی، یہی نہیں ڈی جی نیب کی خصوصی ہدایت پر گرفتار ملزمان سے اہلخانہ کی ملاقاتوں کا بھی اہتمام ہوگا۔ یوں شریف فیملی کے ارکان بھی نیب میں گرفتار حمزہ، مریم اور یوسف عباس سے باآسانی ملاقات کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار سیاسی قیادت سے صرف قریبی رشتہ داروں کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی، البتہ لیگی قیادت اور کارکنوں کے ملنے پر پابندی بدستور برقراررہے گی۔ اس سلسلے میں نیب حکام کی جانب سے سکیورٹی عملے کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں