تبدیلی کے دعوے دار تبدیلی لے آئے،مگر کیسی؟

10 Aug, 2018 | 06:55 PM

حرااعوان

عرفان قریشی:صوبہ میں حکومت کی تبدیلی کےنزدیک آتےہی سپورٹس بورڈ پنجاب اور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بھی تبدیلی کےآثاردکھنا شروع ہوگئے ہیں. 
 سٹی 42 کے مطابق نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں واقع نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف, حمزہ شہباز,سانق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صوبائی وزیرکھیل کی تصاویروالےپوسٹر اتاردیئے گئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کا آڈٹ شروع 

 ذرائع کےمطابق گزشتہ دس سالوں کےدرمیان مسلم لیگ نواز طرز حکومت پر ادارہ کام کررہاتھا تاہم اقتدار کی منتقلی کےبعد کی صورتحال بارے سپورٹس بورڈکےمتعددافسران تشویش میں مبتلاہیں۔ گزشتہ دور حکومت کے دوران کھیلوں کےمنصوبوں میں بےظابتگیوں سمیت دیگر معملات کی تحقیقات کا بھی امکان ظاہرکیاجارہاہے.
 

مزیدخبریں