عمران خان کب حلف اٹھائیں گے،علیم خان نے بتا دیا

10 Aug, 2018 | 05:37 PM

حرااعوان

سعود بٹ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان بیرون ملک اف شور کمپنی بنانے کےکیس میں نیب لاہور میں پیش،تفتیشی ٹیم نے علیم خان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کیں،رہنما تحریک انصاف کہتے ہیں کہ اب تک130 دستاوایزت نیب میں جمع کرواچکا ہوں، نیب جب بلائے گا میں حاضرہوگا۔

سٹی 42 کے مطابق بیرون ملک آف شور کمپنی بنانے کےالزام میں تحریک انصاف کے رہنما عبد العیلم خان نیب لاہور میں پیش ہوگئے ۔نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم نے علیم خان سے تقریبا ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھا کہ پہلے دن جب نیب میں آیا تھا تو کہا تھا جب بلائے گے آؤں گا ۔130 دستاویزات جمع کروا چکا ہوں اگر کوئی برا کام نہیں کیا تو کہیں بھی پیش ہوسکتا ہوں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کا آڈٹ شروع 

 رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا آج عمران خان وزیر اعظم ہاؤس جارہے ہیں ہمیشہ ڈٹ کر ن لیگ کا مقابلہ کیا خان صاحب اٹھارہ تاریخ کو حلف اٹھائے گئے۔ میری کوئی خواہش نہیں ہے اگر کوئی خواہش ہوتی تو میں عمران خان کے ساتھ نہ ہوتا۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ ان کے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ۔ نیب کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کےلیے تیار ہوں  آئندہ بھی جب نیب بلائے گی تو پیش ہوں گا۔

یہ بھی لازمی دیکھیں۔۔۔

مزیدخبریں