داخلوں کیلئے چار کالجوں میں میرٹ لسٹیں آویزاں

10 Aug, 2018 | 05:03 PM

حرااعوان

اکمل سمرو:شہر کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کیلئے آج چار کالجوں میں میرٹ لسٹیں آویزاں، لاہور کالج کا میرٹ دوسری لسٹ میں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگا، پری میڈیکل کا آخری میرٹ 1043 مقرر ہوا ہے۔
 سٹی 42 کے مطابق سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کی میرٹ لسٹیں آویزاں کی جا رہی ہیں ۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین رکھ چھبیل مناواں میں پری میڈیکل کا میرٹ 800 نمبرز، پری انجینئرنگ 864، آئی سی ایس 701 اور آرٹس کا میرٹ 663 نمبرز مقرر ہوا ہے ۔  میرٹ لسٹ میں شامل طالبات 15 اگست تک اپنی فیسیں جمع کرا سکتی ہیں۔ ایم اے او کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن راوی میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری کی گئی ہیں ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔اسلامیہ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں میرٹ لسٹیں جاری 

 ایم اے او کالج میں  پری میڈیکل 700، پری انجینئرنگ 730، آئی سی ایس فزکس 770، آئی سی ایس شماریات 700، آئی کام 630، آرٹس 585 میرٹ مقرر ہوا ہے۔ گلشن راوی خواتین کالج میں پری میڈیکل 700، پری انجینئرنگ 690، آئی سی ایس 746، جنرل سائنس 678، آرٹس 505 میرٹ مقرر کیا گیا ہے ۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی دوسری میرٹ لسٹ جاری ہوئی ہے ۔ پری میڈیکل 1043، پری انجینئرنگ 1023، آئی سی ایس فزکس 966، آئی سی ایس شماریات 887، آئی سی ایس اکنامکس 807، ہوم اکنامکس 813، آئی کام 881، جنرل سائنس 750، آرٹس 738 میرٹ مقرر ہوا ہے۔ میرٹ لسٹ میں شامل طالبات 17 اگست تک فیسیں جمع کرا سکتی ہیں۔

یہ بھی لازمی دیکھیں۔۔۔

مزیدخبریں