شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کا آڈٹ شروع

10 Aug, 2018 | 04:56 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلی کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے حکام ایوان وزیر اعلی اور ماڈل ٹاؤن میں کیے گئے چار ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ کریں گے۔

خبر پڑھیں۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا
 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کا آڈٹ شروع کیا جارہا ہے۔ آڈیٹر حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے ان اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ تحائف کی مد میں کروڑوں روپے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں ایوان وزیر اعلیٰ میں 4ارب روپے سے زائد اخراجات کیے گئے تھے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔محکمہ سول ایوی ایشن نے 7 بین الاقوامی فضائی روٹس بند کر دیئے
ذرائع نے بتایا  کہ نوے شاہراہ، ایوان وزیر اعلیٰ اور ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ پر کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کیے گئے تھے۔ جس پر اب آڈٹ رپورٹ مرتب کرنے کے بعد اکاؤنٹنٹ جنرل کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایوان وزیر اعلیٰ کے سابق دور حکومت میں سالانہ 25 سے20 کروڑ اضافی خرچ کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں