محرروں کیلئےخوشخبری، حکومت کیطرف سے موٹر سائیکلیں ملیں گی

10 Aug, 2018 | 03:36 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی ساہی) محرروں کے لیے اچھی خبر، آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے محرروں کو ون ٹو فائیو موٹر سائیکل دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔محکمہ سول ایوی ایشن نے 7 بین الاقوامی فضائی روٹس بند کر دیئے

آئی جی پنجاب سید کلیم امام کے احکامات پر ایس ایس پی ایم ٹی اظہر اکرام نے سی سی پی لاہور سمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ محرر حضرات کو فوری طور پر موٹرسائیکل مہیا کی جائیں، افسران اپنے ضلع میں اچھی حالت میں موجود 125 موٹر سائیکل تھانے کے محرر کے نام الاٹ کریں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

جس منشی کے نام موٹر سائیکل الاٹ کی جائے اسکا فارم بھی مکمل کرکے بھیجا جائے، موٹر سائیکل دینے کا عمل دو روزمیں مکمل کر کے رپورٹ آئی جی پنجاب کے دفتر میں پر فارمہ کے مطابق بجھوائی جائے۔

مزیدخبریں