محکمہ سول ایوی ایشن نے 7 بین الاقوامی فضائی روٹس بند کر دیئے

10 Aug, 2018 | 01:51 PM

Sughra Afzal
Read more!

(نبیل ملک) محکمہ سول ایوی ایشن نے لاہور ریڈار کے زیر انتظام 7 بین الاقوامی فضائی روٹس کو کابل سے پاکستان داخل ہونے والی پروازوں کے لیے 16 ستمبر تک بند کر دیا، بند کیے جانے والے روٹس پر 33 ہزار فٹ کی بلندی سے کم اونچائی پر پرواز کی اجازت نہیں ہو گی۔

خبر پڑھنا  مت بھولیں۔۔۔لاہور ہائیکورٹ کا رانا ثناءاللہ سے تاحکم ثانی سکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے انتباہ کے مطابق افغانستان کے دار الحکومت کابل کی فضائی حدود سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی پروازوں کو سات مختلف مقامات سے داخل ہونے سے 16 ستمبر تک روکا گیا ہے خلاف ورزی کرنے پرکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

محکمہ سول ایوی ایشن نے اپنی نئی جاری کردہ تنبیہہ سے افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کابل ائیر پورٹ انتظامیہ سمیت تمام ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، بند کیے جانے والے تمام روٹس لاہور ریڈار کے زیر انتظام کنٹرول کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں