ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کو پاکستان ریلوے میں سپورٹس افسر نہ بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے جی ایم پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
سٹی 42 کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے ویٹ لفٹر اویس اکبر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کا موکل پاکستان ریلوے میں سپورٹس انچارج کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔کرکٹر احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کیس پر پی سی بی نے چپ سادھ لی
پاکستان ریلوے میں سپورٹس افسر کے عہدے پر ترقی کا اہل ہے اور اس نے اس عہدے پر ترقی کے لیے متعلقہ افسران کو متعدد درخواستیں دیں۔ میرٹ پرآنے کے باوجود ترقی کے لئے نظرانداز کر دیا گیا جبکہ سیاسی بنیادوں پر طارق محمود کو سپورٹس افسر لگا دیا گیا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت طارق محمود کی تقرری کو کالعدم اور درخواست گزار کو سپورٹس افسر کے عہدے پر تقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔