ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت میں بھی تبدیلی آگئی، افسروں کی بھاری تنخواہیں اور مراعات ختم

محکمہ صحت میں بھی تبدیلی آگئی، افسروں کی بھاری تنخواہیں اور مراعات ختم
کیپشن: City42 - Health Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) موجیں ختم، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تمام ورٹیکل پروگرامز ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے ماتحت کر دیئے۔ افسران کو سابق حکومت کے دور میں دی جانے والی لاکھوں روپے کی تنخواہیں اور مراعات بھی ختم کر دی گئیں۔

خبر پڑھیں۔۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی پروکیورمنٹ بھی ڈی جی ہیلتھ کو سونپ دی گئی۔ سابق دور حکومت میں صحت کے مختلف ورٹیکل پروگرامز میں افسران کو لاکھوں روپے کی تنخواہوں سمیت مراعات دینے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ، ایڈز کنٹرول پروگرام ، ٹی بی کنٹرول پروگرام ، ماں بچہ صحت پروگرام ، شعبہ غیر متعدی امراض کے افسران کی مراعات ختم کرکے ان پروگرامز کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے انتظامی کنٹرول میں دیدیا ۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بلآخر اہم فیصلہ کرلیا

اس کے علاوہ سابق حکومت کی جانب سے بھاری تنخواہوں کے حامل افسران اور سٹاف کی حامل بنائی گئی پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کو بھی ڈی جی ہیلتھ آفس میں ضم کر دیا ہے ۔ تمام ورٹیکل پروگرامز کو ڈی جی ہیلتھ آفس کے ماتحت کرنے کے ساتھ افسران بھی اب صرف اپنے سرکاری گریڈ کے مطابق تنخواہ اور دیگر سہولتیں حاصل کریں گے اور اضافی تنخواہیں اور مراعات یکم جولائی سے ادا نہیں کی جائیں گی ۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

اس کے علاوہ لاہور سمیت صوبے کی تمام ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی پروکیورمنٹ کا اختیار بھی ڈی جی ہیلتھ کو سونپ دیا گیا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ آفس ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی مشینری ، آلات ، ٹیسٹوں کیلئے کیمیکلز اور دیگر سامان خریدے گا ۔ ذرائع کے مطابق ورٹیکل پروگرامز کو خودمختار حیثیت دینے سے صحت کے امور متاثر ہوئے جس پر اب دوبارہ تمام پروگرامز کو ماضی کی طرح ڈی جی ہیلتھ کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer