شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا

10 Aug, 2018 | 10:52 AM

Sughra Afzal
Read more!

(علی اکبر) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے صوبائی جبکہ ان کے صاحبزادے  حمزہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ، شہباز شریف پی پی164 اور 165 کی نشست چھوڑ دیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا
 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف نے لاہور کے حلقہ164 اور 165 سے نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے میاں محمد شہباز شریف  کی جانب سے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ تحریری درخواست بھی دیدی گئی ہے۔شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔افرادی قوت معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: ڈاکٹر حسن عسکری

دوسری جانب شہباز شریف مرکز اور حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی امور کی نگرانی کریں گے۔ مرکزمیں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہونگے جبکہ پنجاب میں حمزہ شہبازکو پارلیمانی لیڈر بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں