افرادی قوت معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: ڈاکٹر حسن عسکری

10 Aug, 2018 | 10:31 AM

Sughra Afzal
Read more!

(قیصر کھوکھر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ افرادی قوت معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ محنت کش طبقے کو جائز مقام دیئے بغیر ترقی کا ہدف پورا نہیں ہوسکتا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، اب تنخواہوں سے11.70 فیصد کٹوتی ہوگی

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے وزیر محنت نعمان کبیر نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ محنت کشوں کا معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ہے اور افرادی قوت کسی بھی صنعت ومعیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسی لئے محنت کش طبقے کو جائز مقام دیئے بغیر پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کا ہدف پورا نہیں ہوسکتا۔ آئین مزدوروں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور ہماری حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

علاوہ ازیں انہوں نے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سے جذام کے خاتمے کا کریڈٹ ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو جاتا ہے اور ڈاکٹر رتھ فاﺅ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئے قابل رشک مثال تھیں۔

مزیدخبریں