سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر کے پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر ایک سال کے لئے پابندی لگا دی۔
ساؤتھ افریقہ کے کرکٹر پر معاہدہ کی پابندی نہ کرنے کے سبب ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ساؤتھ افریقی کرکٹر کوربن بوش کے ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے پر پابندی عائدکردی۔
کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے معاہدے کے باوجود پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ کوربن بوش نے پی ایس ایل پر کسی اور لیگ میں کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔
پی سی بی کے مطابق کوربن بوش پاکستان سپر لیگ کا آئندہ ایڈیشن کھیلنےکے اہل نہیں ہوں گے۔ ساؤتھ افریقہ کے اس معروف آل راؤنڈر پر پی سی بی نے جرمانہ بھی عائد کر دیاہے۔
اس اقدام سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی، آل راؤنڈر کوربن بوش کو لیگل نوٹس بھیجا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نان ڈسکلوژر ایگریمنٹ کی وجہ سے کوربن بوش کو کئے گئے جرمانےکی مالیت نہیں بتائی۔
ساؤتھ افریقن آل راؤنڈر کوربن بوش نے پی سی بی کی عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کرلیا ہے۔
کوربن بوش نے پی ایس ایل نہ کھیلنے کی خلطی کو تسلیم کیا اور کہا ہےکہ میں اپنے کنڈکٹ پر شرمندہ ہوں، پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں۔ پشاور زلمی کے فینز کو مایوس کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔ اپنے عمل کی تمام تر ذمہ داری اور اس پر دی گئی سزا کو قبول کرتا ہوں۔