ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری

سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے20، راولپنڈی کے 16،فیصل آباد کے 09 اور ملتان کا 01 سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہیں ۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی گئی ۔ 

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے ایمبسیڈرہے، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سینئر وارڈنز نئی ذمہ داریاں فرض شناسی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ سال دسمبر میں 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، گذشتہ دو سال کے دوران 01 ہزار سے زائد افسران کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہو۔ 

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان،  محکمہ داخلہ اور ریگولیشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ 
سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر (TOs) کے عہدے پر ترقی کے لئے 90 سے زائد افسران کے کیسز زیر غور آئے۔