زاہد چوہدری : صوبائی وزیرصحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل ہسپتال لاہورکادورہ کیا
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا جیل ہسپتال کی مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ، صوبائی وزیرنےوزیراعلیٰ مریم نوازکی جیل ریفارمزکےتحت قائم ہنرکدہ کابھی دورہ کیا ،
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرکا کہنا ہے کہ جیل ہیلتھ ریفارمزکےتحت قیدیوں کی اصلاح کامربوط نظام متعارف کروایاگیا، جیل ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کسی صورت برداشت نہیں، صوبہ بھر کی جیل ہاسپٹلز میں ایچ آر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، صوبائی وزیر صحت و آبادی کا جیل ہسپتال کا ہیومن ریسورس مزید بہتر کرنے کا حکم دیا ، میل نرس کی عدم دستیابی کی شکایت پر فوری میل نرس فراہم کرنے کی ہدایت کی ،جیلوں کے ہسپتالوں میں جدید آلات طب اور ایمبولینس مہیا کرنے کا وعدہ کیا ، صوبائی وزیر کا جیل ہسپتالوں میں ڈائیلسز کا منظم نظام متعارف کروانے کا حکم دیا ، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے جیل ہسپتال کی فارمیسی کا بھی معائنہ کیا