گرینڈ ہیلتھ الائنس کا بڑے احتجاج کا اعلان ؛ جناح اور جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کل سے بند

10 Apr, 2025 | 06:29 PM

سٹی 42:  : ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کااعلان کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کل سے جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال  کی  او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا  ، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پنجاب بھر کے ہسپتال بند کرنے  کی بھی دھمکی دے دی 
گرینڈ ہیلتھ الائنس  نے بڑے احتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہا کل سے جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی،گرینڈہیلتھ الائنس  نے پولیومہم کابھی بائیکاٹ کاعندیہ دے دیا ، 
ڈاکٹررخسانہ کا کہنا تھا کہ اگرنجکاری نہ روکی گئی توپولیومہم کابھی بائیکاٹ کرینگے،مرکزی صدرپی ایم اےڈاکٹراظہارچوہدری نے کہا ہے کہ اتوارکومرکزی کونسل کااجلاس بلایاہے ،چیئرمین سلمان حسیب نے کہا ہے کل سےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرمیں تمام خدمات واپس لےرہےہیں،
قائم مقام صدرپی ایم اےکامران سعید منے کہا انصاف کیلئےہرجگہ جائیں گے،قیادت کےکہنےپرعدالتوں میں بھی جائیں گے،کمیٹی بنادی ہےجس میں ہرضلع سےسینئرممبران شامل ہیں، 
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بڑے سٹرائیک کا اعلان کر دیا،صدروائےڈی اےاورگرینڈہیلتھ الائنس ڈاکٹر شعیب نیازی  نے بھی اعلان کردیا  کہ کل بروز جمعہ سے جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی
آؤٹ ڈور میں مریضوں کا چیک اپ مکمل بند کر رہے ہیں،

وائے ڈی اے کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ینگ ڈاکٹرز  نے  جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال کے اوپی ڈی بندکرنے کااعلان کیا ، شعیب نیازی نے کہا کہ مطالبات نہ سنے گئے تو پنجاب بھر کے ہسپتال بند کر دیں گے، نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا چار دن سے جاری ہے،عوام اور ملازمین کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے،
 

مزیدخبریں