ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے اتھارٹی کی ٹاؤن شپ مارکیٹ کی کمرشل ری پلاننگ کی منظوری

 ایل ڈی اے اتھارٹی کی ٹاؤن شپ مارکیٹ کی کمرشل ری پلاننگ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: ایل ڈی اے اتھارٹی میٹنگ کے منٹس اڑھائی ماہ بعد جاری ہوگئے ۔ ٹاؤن شپ مارکیٹ کی 3 کروڑ 30 لاکھ لگا کر کمرشل ری پلاننگ کی منظوری دیدی گئی۔
ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز ، بلڈنگ بائی لاز میں ترامیم کی منظوری سمیت اہم ایجنڈے پاس کردئیے گئے ۔ ایل ڈی اے کے سائٹس کو سرکاری نرخوں پر مختلف سرکاری اداروں کو دینے کی منظوری دے دی گئی ۔ بلڈنگ زوننگ رولز 2019 میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی۔2019 سے 2024 تک واسا کمرشل آڈٹ کی منظوری دیدی گئی۔ ٹیپا میں نئے سب انجنیئرز کی بھرتی ایجنڈا مؤخر ، چیف ٹیپا کو آئندہ مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ ایل ڈی اے ایمپائز کوٹہ پر پلاٹوں کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی مسئلہ پر آئندہ لائحہ عمل تجویز کرے گی۔