ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں؛ اہم ادارہ بول پڑا

Heat Waves, Hot spell, Lahore heat wave, Lahore weather forecast, Heat wave's impact, City42
کیپشن: File Photo فوٹو میں لاہور کے ایک سکول کی بچیاں گرمی میں دھوپ سے بچنے کے لئے دیوار کے سائے میں کھڑی نطر آ رہی ہیں۔ اس سال گرمی کے دوران گرمی کچھ زیادہ پڑنے کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی گرمیوں کی چھٹیاں معمول سے کافی پہلے اپریل کے آخری ہفتہ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کو کم سن بچوں کو گرمی کی لہروں سے بچانے کے لئے ایسا ہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   لاہور میں  شدید گرمی کی لہر نے پبلک کو بے حال کر دیا تو پنجاب کی ھکومت گرمیوں کی چھٹیاں معمول کی نسبت جلدی کرنے پر سوچنے لگی، گرمیوں کی چھٹیاں جلدی کرنے کی ٹھوس تجویز سامنے آئی ہے جس پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

 اس سال گرمی کے دوران گرمی کچھ زیادہ پڑنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی گرمیوں کی چھٹیاں معمول سے کافی پہلے اپریل کے آخری ہفتہ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کو کم سن بچوں کو گرمی کی لہروں سے بچانے کے لئے ایسا ہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔

باوثوق میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کے حوالے سے نئی تجویز سامنے آگئی۔

پنجاب کی پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی  پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو  آنے کی تصدیق کی ہے اور  سکولز  ایجوکیشن اور ہائیرایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں اسکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل کرنے اور ہیٹ ویو کی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں جلد کرنے کی تجویز دی ہے۔ 

پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو  الگ سے مراسلے جاری کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پبلک کو گرمی کی لہروں کے دوران ہیٹ سٹروک اور سن سٹروک سے بچنے کے لئے مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے مقامی سطح پر کیمپینز کی جائیں۔۔

پی ڈی ایم اے نے سکولز ڈیپارٹمنٹ  اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام مراسلہ میں یہ بھی تجویز کیا ہے کہ  سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، بچوں کو واضح ہدایات کی جائیں کہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کریں.

 گرمی سے متعلق خطرات سے متعلق معلومات کی بروقت تشہیر کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ انڈیا کے میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کئی ہفتے پہلے آگاہ کر دیا تھا کہ مارچ، اپریل، مئی کے مہینوں کے دوران ہیٹ ویوز (گرمی کی لہریں) آئیں گی جن سے کاشتکاروں کو مشکلات پیش آئیں گی، فصلوں کے نقصان کا خدشہ ہو گا۔ گرمی کی شدید لہریں اب واقعی آ رہی ہیں۔ سندھ مین اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران کئی شہروں کا ٹمپریچر 44 ڈگری سیلسئیس تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ  42 ڈگری سیلسئیس کا سامنا بیک وقت چھ چھ شہروں مین کیا گیا۔

اب دوسرا دن ہے کہ لاہور اور پنجاب کے بہت سے دوسرے علاقوں میں ہیٹ ویوو جیسی صورتحال ہے۔ لاہور میں کل ٹمپریچر  41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، آج بھی ٹمپریچر  39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔ 

آنے والے دنوں کے بارے مین غیر سرکاری  فورکاسٹ ہیٹ ویو کی نشاندہی کر رہی ہے۔ اتوار کے روز سے گرمی میں نمایاں اضافہ ہو گا جو غالباً پورا ہفتہ جاری رہے گی۔ 

 پنجاب  درجہ حرارت میں چار سے سات ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے، پنجاب کے بیشتر وسطی شہر،میدانی علاقے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔