ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26نومبر احتجاج؛ 2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج، 86ورکرز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

26نومبر احتجاج؛ 2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج، 86ورکرز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

دونوں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔ جج امجد علی شاہ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔

دوسرے کیس میں 26 نومبر احتجاج کے کیس میں تحریک انصاف کے 2 ورکرز کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے 38 ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے حکم جاری کیا۔

پی ٹی آئی کے 38 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 14 اپریل کو ہوگی۔

پی ٹی آئی کے 48 ورکرز کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔

تفتیشی کی جانب سے ملزمان کے مزید 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی کے 48 ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer